بھارت کے پاکستانی علاقوں پر میزائل حملے میں مریدکے میں 3 افراد شہید ہوگئے۔
بھارت نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب پاکستان کے 6 شہروں پر 20 سے زائد میزائل حملے کیے۔ آئی ایس پی آر نے 26 افراد کی شہادت اور 45 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
تفصیالت کے مطابق مریدکے میں گورنمنٹ ہیلتھ ایجوکیشنل کمپلیکس پر بھارتی میزائل حملے میں 3 افراد شہید ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق شہداء میں خانیوال کا عبدالمالک، قصور کا مدثر اور اوکاڑہ کا عکاشہ شامل ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ عمارت کے ملبے میں دبے افراد کی تلاش کا کام مکمل ہوگیا۔
واضح رہے کہ پاک فوج نے بھارتی حملوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے 3 رافیل سمیت 5 طیارے تباہ کردیئے جبکہ در اندازی کی کوشش کرنیوالے 7 ڈرونز بھی مار گرائے گئے ہیں۔






















