ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت افسوسناک ہے۔
پاکستان کیخلاف بھارتی جارحیت پر چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت افسوسناک ہے، خطےمیں بدلتی صورتحال پر سخت تشویش ہے۔
ترجمان کے مطابق پاکستان اوربھارت پر زور دیتے ہیں امن کو پہلا موقع دیں، دونوں ملک پرسکون رہیں اور تحمل کا مظاہرہ کریں، ایسے اقدامات سے گریز کریں جوکشیدگی کومزید ہوادے۔






















