پاک افواج نے بھارتی جارحیت کے خلاف جوابی کاروائی کرتے ہوئے بھارت کا بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ کر دیا۔
یاد رہے کہ بھارت نے پاکستان کے 5 مختلف مقامات پر میزائل حملے کیے جن میں سویلین آبادی اور مساجد کو نشانہ بنایا گیا۔
ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (ڈی جی آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت نے کوٹلی، احمدپور شرقیہ، مظفرآباد، باغ اور مریدکے کو نشانہ بنایا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق، احمدپور شرقیہ (بہاولپور) میں مسجد سبحان اللہ پر بھارتی میزائل حملہ کیا گیا، جس میں سویلینز کو بزدلانہ طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔
حملوں کے بعد پاکستان نے اپنی ایئراسپیس فوری طور پر بند کر دی اور تمام پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق، ایئراسپیس کو 48 گھنٹوں کے لیے بند کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں نوٹم جاری کر دیا گیا ہے۔
حکام نے شہریوں سے پرامن رہنے اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ تعاون کی اپیل کی ہے، جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افواج نے بھارتی جارحیت کے خلاف جوابی کاروائی کرتے ہوئے بھارت کا بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ کر دیا ہے۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق متعدد مقامات پر پاک افواج دشمن کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں۔






















