تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے ملک کے عدالتی نظام پرعدم اعتماد کا اظہار کردیا۔
اسلام آباد میں پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے، کہا عوام اور عدلیہ کے درمیان خلیج تیزی سے بڑھ رہی ہے، چیف جسٹس عدلیہ کےوقاراورتوقیر بحال کرانے کیلئے اپنا کردارادا کریں۔
پارلیمانی پارٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تحریک انصاف عوام کی امنگوں کی ترجمانی قومی اسمبلی سمیت ہرفورم پرکرے گی۔
پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کی پہلگام کےفالس فلیگ آپریشن کی شدید مذمت کی اور کہا کہ پاکستانی قوم ذمہ دار، بہادر اور نڈر ہے،تحریک انصاف دنیا کے ہر خطے میں دہشت گردی کے خلاف ہے، پہلگام واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا بھارتی الزام سراسر جھوٹ ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا درحقیقت اعلانِ جنگ ہے،اعلامیے میں عمران خان سے سیاسی رہنماؤں سمیت ان کے اہلخانہ کی ملاقاتیں کروانے کا مطالبہ بھی دہرا دیا گیا۔