پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے خلاف بلوچستان کے غیور قبائل اٹھ کھڑے ہوئے۔ پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی اور بھارت کی آبی جارحیت کی سخت مذمت کی۔
پہلگام فالس فلیگ حملے کے خلاف اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی کا اہتمام بلوچستان کے متحدہ قبائل کی جانب سے کیا گیا۔ ریلی میں شریک قبائلیوں نے بھارت کی سازشوں کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے پاک فوج کے ساتھ ہر محاذ پر کھڑے رہنے کا عزم کیا۔
ریلی میں بھارت کی آبی جارحیت اور فالس فلیگ آپریشن کے خلاف نعرے بازی اور اسرائیل، بھارت گٹھ جوڑ کی مذمت کی۔ متحدہ قبائل کے سربراہ امان اللہ کاکڑ نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے کو بنیاد بنا کر پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کی کوشش کی مگر قبائل بھارت کی ہر چال کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ پاکستان کے پانیوں پر بھارت کی جارحیت ناقابلِ قبول ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے قبائلی عوام کا متحد ہوکر اٹھنا ملک دشمنوں کو واضح پیغام ہے کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے۔