کوٹ مومن میں ایک ہی گھر کے 6 بچے گندم ذخیرہ کرنے والے ڈرم میں پھنس کر دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق کوٹ مومن کے علاقے 12 چک میں ایک ہی خاندان کے 6 بچے دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔
بچے کھیل کے دوران گندم کے بھڑولے میں چھپ گئے، بھڑولے کا دروازہ بند ہونے سے بچے پھنس گئے،دم گھنٹے سے اموات ہوئیں۔ مرنےوالوں میں 4 بہنیں بھی شامل ہیں۔
جاں بحق بچوں میں 7 سالہ مریم ، 6 سالہ سونیا، ایک سالہ دعا فاطمہ شامل ہیں، 4 سالہ سویرا رانی ، 6 سالہ آمنہ اور 8 سالہ سمیہ کی لاش بھی نکال لی گئی۔
پولیس کے مطابق گھر میں بھڑولے کی صافی کے بعد گھر والے باہر چلے گئے تھے، بچے کھیلنے کے لئے بھڑولے میں چلے گئے تھے۔