اسرائیلی کابینہ نے غزہ میں زمینی آپریشن کی منظوری دے دی ۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کےمطابق اسرائیلی اقدام کامقصد غزہ کا پورا کنٹرول اپنےہاتھ میں لینا ہے، غزہ میں امدادی سامان کے داخلےکا انتظام بھی صیہونی فوج اپنےہاتھ میں لےگی،منصوبے پرعملدرآمد اگلے ہفتے شیڈول صدر ٹرمپ کے دورے کے بعد کیا جائے گا۔
اقوام متحدہ اور حماس نےامدادی سامان پر اسرائیلی کنٹرول کو مسترد کردیا،اونروا نےکہا کہ خوراک اور ادویات کا کنٹرول اسرائیل کے ہاتھ میں گیا تو اقوام متحدہ کے ادارے تعاون نہیں کریں گے۔