اسرائیل کی بحری ناکہ بندی کے بعد حوثیوں نے فضائی ناکہ بندی کا بھی اعلان کردیا۔۔
حوثی ترجمان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اسرائیل کے تمام ہوائی اڈوں کو ڈرونز اور میزائلوں سے نشانہ بنایا جائے گا،بن گورئیان ایئرپورٹ خصوصی ہدف ہوگا،گزشتہ روزحوثی میزائل بن گورئیان ایئرپورٹ کے احاطے میں گرا تھا۔۔ غزہ میں صیہونی جارحیت جاری ہے۔
صیہونی فوج نے ایک اور زمینی آپریشن کا آغاز کردیا،صبح سے اب تک انیس فلسطینی شہید ہوگئے۔۔ امداد کی بندش کے باعث غذائی بحران شدت اختیار کر گیا۔۔ غزہ کی پٹی میں قحط جیسی صورتحال کا سامنا ہے۔