انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں زلزلے کے شدید جھٹکوں نے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی اور انڈونیشیا کی موسمیات، کلائیمیٹولوجی اور جیو فزکس ایجنسی نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز سمندر کی سطح سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
حکام نے تصدیق کی کہ زلزلے کے باوجود سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی کیونکہ اس سے بڑی سمندری لہریں پیدا ہونے کا امکان نہیں ہے۔
فی الحال کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔