محکمہ موسمیات نے ملک کےمختلف مقامات پر تیزہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ لاہور اسلام آباد سمیت ملک کے دیگرمقامات پر تیزہوائیں چلنے اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے،پشاورسمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے،اس کےعلاوہ مردان،سوات،ایبٹ آباد،مانسہرہ اور ہری پور میں بارش،تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے،مری،گلیات، راولپنڈی،اٹک،چکوال،جہلم میں بھی بارش اور تیز ہوائیں متوقع ہے۔
اس کےعلاوہ لاہور،گجرات،گوجرانوالہ،حافظ آباد،سیالکوٹ، نارووال میں بارش کا امکان ہے،ساہیوال، قصور، اوکاڑہ،فیصل آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بارش اور تیز ہوائیں متوقع ہیں، جھنگ، خوشاب ،سرگودھا، میانوالی،ملتان میں بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے،جنوبی پنجاب میں بھی بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان،ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔
دوسری جانب کراچی،سانگھڑ،عمرکوٹ،مٹیاری،مٹھی،ٹھٹھہ،سکھر میں بارش اور تیز ہوائیں متوقع ہیں،
گھوٹگی،شکارپور،جیکب آباد،لاڑکانہ،دادو ،میرپور خاص،شہید بینظیر آباد،خیرپور میں بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے،ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان،کوہلو،ڈیرہ بگٹی میں بارش اور تیز ہوائیں متوقع ہیں۔