ملک کے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی تازہ ترین صورت حال جاری کردی گئی۔
دریائے سندھ میں پانی کی آمد میں اضافہ ہوگیا جبکہ چناب ، کابل اور چشمہ بیراج میں پانی کی آمد میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
ترجمان واپڈا کے مطابق دریائے جہلم میں پانی کی آمد 44 ہزار 300 کیوسک جبکہ اخراج 32 ہزار کیوسک ہے۔ چشمہ بیراج میں 95 ہزار 700 کیوسک پانی آرہا جبکہ 85 ہزار کیوسک چھوڑا جا رہا ہے ۔
ہیڈ مرالہ پر چناب میں پانی کی آمد پانچ ہزار 300 کیوسک جبکہ دریائے کابل میں پانی کی آمد اور اخراج 37 ہزار ایک سو کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 8 لاکھ 13 ہزارایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم میں 12 لاکھ 13 ہزار ایکڑ فٹ اور چشمہ بیراج میں پانی کا ذخیرہ بڑھ کر دو لاکھ ایک ہزارایکڑ فٹ ہو گیا۔
دریائے سندھ میں پانی کی آمد 92 ہزار 200 کیوسک جبکہ اخراج 50 ہزار کیوسک ہے ۔ آبی ذخائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ بائیس لاکھ ستائیس ہزار ایکڑ فٹ ہے۔