راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث 20 ملزمان کو سزائیں سنادیں۔
ترنول ریلوے اسٹیشن پر توڑ پھوڑ کا اعتراف کرنے پر عدالت نے تمام ملزمان کو 6،6 ماہ قید اور 25 ہزار روپے فی کس جرمانے کی سزا سنائی۔ عدالت نے پولیس کو ملزمان کو حراست میں لے کر جیل منتقل کرنے کا حکم دیدیا۔
پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے طے شدہ منصوبہ بندی کے تحت ترنول ریلوے اسٹیشن پر حملہ کیا، ملزمان نے اسٹیشن کی عمارت،کھڑکیوں اور دروازوں کو آگ لگائی۔ ملزمان نے ریلوے اسٹیشن کے کمپیوٹر اور ریکارڈ کو بھی جلا دیا تھا۔