امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ چین کے ساتھ تجارتی خسارے پر پیسہ ضائع کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور میں 8 سال تک امریکہ کا صدر رہوں گا۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے این بی سی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ تیسری مدت کیلئے ابھی باضابطہ میٹنگ نہیں کی،وقت آنے پر کرینگے اور جانشین کا اعلان نہیں کیا،ابھی اس پر بات کرنا قبل ازوقت ہے۔
انہوں نے کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان امن نہیں ہو سکتا لیکن معاہدہ ہو سکتا ہے، چین کے ساتھ تجارتی خسارے پر پیسہ ضائع کرنے کی ضرورت نہیں۔
ایران کے ساتھ معاملات پر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھا کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار تیار کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے، ایران کا ایٹمی پروگرام کسی صورت قبول نہیں ہے ، وزیراعظم کارنی سے کینیڈا کے امریکا کے ساتھ الحاق کی بات کرونگا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ملک میں کچھ ایشیا کی قیمت بڑھ سکتی ہیں، لیکن توانائی کی قیمتیں نہیں بڑھیں گی۔
امریکی صدر کا کہناتھا کہ میں ہر چیز کی ذمہ داری قبول کرنے کیلئے تیار ہوں لیکن مجھے یہاں آئے ہوئے ابھی صرف تین ماہ سے کچھ ہی زیادہ عرصہ ہواہے ، ٹیرف ابھی لاگو ہونا شروع ہوئے ہیں، یہ ٹیرف ہمیں امیر بنا دیں گے۔ ہم ایک بہت امیر ملک بننے جا رہے ہیں۔