صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں 140 فیصد سے زائد اضافے کا آرڈیننس جاری کردیا۔
تنخواہ، مراعات اور استحقاق ایکٹ 1975 میں ترامیم کے تحت وفاقی وزرا کی تنخواہ 2 لاکھ 18 ہزار روپے سے بڑھا کر 5 لاکھ 19 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔
آرڈیننس کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے ہوگا۔
اس اضافے کے بعد وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت کی تنخواہیں اراکین پارلیمنٹ کے برابر ہو جائیں گی۔