نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے روسی ہم منصبر سرگئی لاوروف کو ٹیلیفونک رابطے کے دوران علاقے کی حالیہ صورتحال سے متعلق آگاہ کیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار نے پاکستان کیخلاف بھارت کے بے بنیاد الزامات اور اشتعال انگیزی کو مسترد کیا اور کہا کہ بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدام قابل مذمت اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،پاکستان اپنی خودمختاری اور قومی مفادات کا پختہ طور پر تحفظ کرے گا۔
اسحاق ڈار نے بین الاقوامی،شفاف اور آزادانہ تحقیقات کیلئے پاکستان کی پیشکش سے بھی آگاہ کیا، روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور مسائل کے حل کیلئے سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا۔
سرگئی لاوروف نے کہا کہ فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں اور کشیدگی سے گریز کریں۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال،تمام شعبوں میں تعاون کے مزید فروغ کے عزم کا اعادہ کیا ۔