ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایشیا اور پیسیفک میں غذائی تحفظ کیلئے26 ارب ڈالر اضافی فنڈنگ کا اعلان کر دیا ہے ۔
اے ڈی بی کے مطابق طویل المدتی خوراک اور غذائی تحفظ کو مضبوط بنانے کیلئے معاونت میں اضافے کی منظوری دی گئی ہے ، اضافی فنڈنگ سے 8 سالہ پلان کے تحت مجموعی 40 ارب ڈالر خرچ کئے جائیں گے، اے ڈی بی کا خوارک کے تحفظ کیلئے معاونت پلان 2022 تا 2030 تک ہے۔
بینک اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ فنڈز خوراک کے تمام مراحل پر محیط ایک جامع پروگرام کو سپورٹ کریں گے، مقصد رکن ممالک کو مالی اور پالیسی معاونت فراہم کرنا ہے، پروگرام کا مقصد ایشیا اور پیسیفک میں غذائیت سے بھرپور خوراک کی فراہمی یقینی بنانا ہے، روزگار کے مواقع، ماحولیاتی اثرات میں کمی اور زرعی سپلائی چینز کو مضبوط کرنا ہے۔
صدر اے ڈی بی کے مطابق غیر معمولی خشک سالی،سیلاب، شدید گرمی زرعی پیداوار کو متاثر کر رہی ہے ، قدرتی وسائل کی تنزلی سے زرعی پیداوا متاثر ہو رہی ہے، صورتحال خوراک کے تحفظ اور دیہی روزگار کیلئے بھی خطرہ بن رہی ہے، توسیعی معاونت ممالک کو غزائی قلت کم کرنے،معیار بہتر بنانے میں مدد فراہم کرے گی، توسیعی معاونت سے ماحولیاتی تحفظ میں مدد فراہم کرے گی، اضافی فنڈنگ کسانوں اور زرعی کاروباروں کیلئے مزید مواقع پیدا کرے گی۔