آسٹریلیا میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
وزیراعظم انتھونی البانیز نےسڈنی میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا،لبرل پارٹی کے سربراہ اور اپوزیشن رہنما پیٹر ڈٹن نے برسبین میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
سروے رپورٹس کےمطابق حکمران جماعت لیبر پارٹی اورلبرل پارٹی میں کانٹے کا جوڑ متوقع ہے،صدر ٹرمپ کی جانب سے عائد کردہ ٹیرف سے نمٹنا دونوں پارٹیوں کے منشور میں سرفہرست ہے۔