لکی مروت میں پولیس چوکی پندرہ گنڈی چوک پررات گئے دہشت گردوں کے حملے میں شہری جاں بحق ہوگیا۔
بھرپور جوابی کارروائی کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے، دہشت گردوں کی فائرنگ سے چوکیدار اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق دہشتگردوں کی جانب سے چھوٹے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، جس سے چوکی کا مین گیٹ تباہ ہوگیا۔