جرمن حکومت نے مسلم دشمن پارٹی اے ایف ڈی کو شدت پسند تنظیم قرار دیدیا۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اے ایف ڈی انسانی وقار کے نظریے پر یقین نہیں رکھتی۔
جرمنی میں مسلم دشمن پارٹی اے ایف ڈی کے خلاف بڑا فیصلہ کرلیا گیا، جرمن وزارت داخلہ نے اے ایف ڈی کو شدت پسند تنظیم قرار دے دیا۔
جرمن داخلی سیکیورٹی کے ادارے کے مطابق اے ایف ڈی پارٹی انسانی وقار کے نظریے پر یقین نہیں رکھتی، پارٹی نے ہمیشہ بنیادی جمہوری اقدار کے خلاف کام کیا، یہ جماعت مسلمانوں اور تارکین وطن کیخلاف نسل پرست نظریہ رکھتی ہے، اس لیے پارٹی کو شدت پسند تنظیم قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
حالیہ انتخابات میں اے ایف ڈی 630 میں سے 152 نشستیں جیت کر جرمنی کی دوسری بڑی پارٹی کے طور پر سامنے آئی تھی۔