انسداددہشت گردی کےماہراجےساہنی نےپہلگام واقعہ کو مودی حکومت کی ناکامی قرار دے دیا
پہلگام حملہ بھارت کی ناکام سیکورٹی پالیسی کا نتیجہ ہے،مودی سرکار اپنےسیاسی فائدے کیلئے جھوٹا پروپیگینڈا کررہی ہے،بالاکوٹ اور پلوامہ سےمتعلق بھی مودی سرکار کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہوئے
بھارت کی پاکستان کیخلاف سرجیکل سٹرائکس کےکامیاب ہونےکا ایک بھی ثبوت نہیں،حقیقیت میں پاکستان نےنہ صرف بھارت کاجہازگرایابلکہ پائلٹ بھی گرفتارکیا،مودی ہرحادثے کو اپنےسیاسی فائدےکیلئے استعمال کرتے ہوئےلاشوں کی سیاست کرتا ہے۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہےکہ پہلگام حملہ مودی سرکارکی ناقص سیاسی پالیسیوں کانتیجہ ہے،شواہد سے واضح پہلگام فالس فلیگ آپریشن بھارتی فوج کی ناکامی ہے،بھارت نے ہمیشہ ثبوت فراہم کرنے کی بجائے الزام تراشی کی سیاست کی،بھارت کا اپنی ناکامیوں کا اعتراف پاکستان کے موقف کی جیت ہے