امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مائیک والٹز کے بطور امریکی مشیر قومی سلامتی کے عہدہ چھوڑنے کی تصدیق کر دی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مائیک والٹز اقوام متحدہ میں امریکا کے اگلے سفیر ہوں گے۔ وزیر خارجہ مارکو روبیو قائم مقام قومی سلامتی مشیر ہوں گے۔
واضح رہے کہ یمن حملوں کی منصوبہ بندی سوشل میڈیا پر لیک ہونے کے اسکینڈل پر مائیک والٹز کو سخت تنقید کا سامنا تھا، اس سے قبل رپورٹ سامنے آرہی تھیں کہ مائیک والٹز جلد عہدے سے مستعفیٰ ہوجائیں گے۔