بھارت نے ایئر مارشل ایس پی دھارکر کو 7 ماہ بعد ہی عہدے سے ہٹادیا گیا، وہ رافیل طیاروں کی جارحانہ پروازوں کے نگران تھے۔
بھارتی ایئر مارشل ایس پی دھارکر کو 7 ماہ بعد ہی عہدے سے ہٹادیا گیا، ایس پی دھارکر رافیل طیاروں کی جارحانہ پروازوں کے نگران تھے، اُن کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر سوال اٹھائے جارہے ہیں۔
پاک فضائیہ نے رافیل طیاروں کو فوری اور مؤثر طور پر روکا تھا، نائب فضائی سربراہ نے اپنے پائلٹس کی رافیل ہینڈلنگ پر شدید عدم اطمینان کا اظہار کیا۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی رافیل طیارے پاکستانی جدید ریڈارز کے سامنے بے بس ہوگئے اور راستہ بھول گئے تھے، لائن آف کنٹرول کو جارحانہ طور پر کھوجنے کے ٹاسک کے دوران رافیل کو پاکستانی ریڈارز نے جام کردیا تھا۔
بھارتی طیارے ایک اور آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کا شکار ہوئے، جس کے بعد ایئر مارشل نرمدیشور تیواری کو نیا نائب فضائی سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔
ایئرمارشل نرمدیشور تیواری کی تعیناتی بھارتی فضائیہ میں ہم آہنگی قائم رکھنے کیئے کی گئی، نائب فضائی سربراہ کی برطرفی نے بھارتی فضائیہ میں شدید بے چینی پیدا کردی ہے۔
پہلگام فالس فلیگ کے بعد یہ دوسری بڑی عسکری تبدیلی ہے، اعلیٰ فوجی قیادت میں تیز رفتار تبدیلیاں بی جے پی کے فاشسٹ ایجنڈے اور افواج کی پیشہ ورانہ خود مختاری کے درمیان بداعتمادی کا ثبوت ہیں۔
دفاعی ماہرین آئندہ دنوں میں بھارت میں مزید عسکری استعفوں اور تبدیلیوں کا خدشہ ظاہر کررہے ہیں۔





















