امریکی بحریہ حکام کے مطابق امریکا کا F-18 لڑاکا طیارہ بحیرہ احمر میں گر کر تباہ ہوگیا ہے جنگی طیارہ بحری بیڑے پر گرا،جس میں ایک سیلر زخمی ہوا ہے۔
امریکی نیوی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی نیوی کا ایک ایف 18سپر ہارنیٹ لڑاکا طیارہ اور ایک ٹو ٹریکٹر ایئرکرافٹ کیریئر یو ایس ایس ہیری ایس. ٹرومین سے سمندر میں گر گیا۔واقعے میں تمام اہلکار محفوظ رہے جبکہ ایک سیلر کو معمولی نوعیت کی چوٹ آئی۔
امریکی نیوی کے پریس ریلیز کے مطابق سپر ہارنیٹ کو ہینگر بے میں ٹو کیا جا رہا تھا جب موومنٹ عملہ طیارے پر قابو کھو بیٹھا اور نتیجتاً طیارہ اور ٹو ٹریکٹر دونوں اوور بورڈ ہو گئے۔ سیلرز وقت پر طیارے کے راستے سے ہٹنے میں کامیاب ہو گئے۔
حادثے کے بعد فوری طور پر انکوائری شروع کر دی گئی ہےتاکہ واقعے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔ متاثرہ طیارہ اسٹرائیک فائٹر اسکواڈرن 136 سے منسلک تھا۔
واضح رہے کہ امریکی طیارہ بردار جہازاس وقت یو ایس ایس کارل ونسن کے ساتھ بحیرہ احمر میں تعینات ہیں، پچھلے چار ماہ میں یہ دوسرا واقعہ ہے جس میں امریکی طیارہ بردار جہازسے طیارہ ضائع ہوا ہے۔ 22 دسمبر کویو ایس ایس گیٹس برگ نے حادثاتی طور پر ایک F/A-18F سپر ہارنیٹ کو مار گرایا تھا۔