لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں مرغی اور انڈوں کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
لاہور میں سرکاری نرخنامے کے مطابق زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 359 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے جبکہ پرچون ریٹ 373 روپے ہے۔
انڈوں کی فی درجن قیمت 237 روپے مقرر کی گئی ہے، انڈے فی درجن ایک روپیہ مہنگے ہوئے ہیں۔
ملتان میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 328 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 342 ہے، انڈے 219 روپے درجن ہیں۔
فیصل آباد میں زندہ برائلر مرغی کی تھوک قیمت 354 مقرر کی گئی ہے جبکہ پرچون ریٹ 368 روپے فی کلو ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت 236 روپے مقرر کی گئی ہے۔
لاہور میں گزشتہ روز زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 357 روپے اور پرچون ریٹ 371 روپے کلو تھا جبکہ انڈوں کی فی درجن قیمت 236 تھی۔