پاکستانی معیشت کی کیفیت پر اسٹیٹ بینک کی ششماہی رپورٹ جاری کردی گئی ۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سےجاری ششماہی رپورٹ کےمطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کےدوران پاکستان کی معاشی صورتِ حال میں مزید بہتری آئی،متوازن زری پالیسی مؤقف،آئی ایم ایف پروگرام اور اجناس کی عالمی قیمتوں میں کمی کے سبب مہنگائی کم ہوئی۔
رپورٹ کےمطابق خریف کی اہم فصلوں کی پست پیداوار اورصنعتی سرگرمیوں میں سکڑاؤ حقیقی جی ڈی پی کی نمو میں اعتدال کی وجہ بنا،بیرونی شعبےکی بہتر کارکردگی کی بدولت کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس سرپلس ہوگیا،زرمبادلہ کے ذخائر بڑھےمالیاتی خسارہ نچلی ترین سطح پر آگیا۔