مانسہرہ کے پہاڑی علاقے سنڈی سے جبوڑی آنے والی جیپ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری۔
وادی سرن کے علاقے جبوڑی میں جبوڑی آنے والی مسافر جیپ سنڈی نالے کے قریب ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک بچی سمیت 4 خواتین جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے۔