پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جیل میں طبیعت خراب ہوگئی ہے۔
یاد رہے کہ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سائفر کیس میں گرفتاری کے بعد راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔
وائس چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل میں طبیعت خراب ہوئی جس کے بعد جیل انتظامیہ کی جانب سے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین سے انہیں اسپتال منتقل کرنے کی اجازت طلب کی گئی۔
جیل انتظامیہ کی جانب سے جج ابوالحسنات ذوالقرنین سے درخواست کی گئی کہ شاہ محمود قریشی کے ٹیسٹ کرانے ہیں ، جیل ڈاکٹر کی ایڈوائس پرانہیں پمز منتقل کرنے کی اجازت دی جائے۔
جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے جیل انتظامیہ کی درخواست پر شاہ محمود قریشی کو اسپتال منتقل کر نے کی اجازت دے دی ہے۔