انسداد دہشتگردی عدالت نے پولیس حراست سے فرار ہونے اور سرکاری اسلحہ چھیننے کے مقدمے میں سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔
لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پولیس حراست سے فرار ہونے اور سرکاری اسلحہ چھیننے کے مقدمے میں عابد باکسر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
عدالت کی جانب سے سابق پولیس انسپکٹر کی ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی گئی۔
یاد رہے کہ عابد باکسر کیخلاف تھانہ فیصل ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔