آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات سے قبل نگران وزیرخزانہ کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں ملک کی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں وزیرتوانائی،وزیرنجکاری،وزیر منصوبہ بندی، چیئرمین ایف بی آر سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی،نگران وزیرخزانہ نے معاشی ٹیم سے اہداف پر عملدرآمد اور تیاریوں پر بریفنگ لی۔
تعارفی سیشن میں نگران وزیرخزانہ سمیت معاشی ٹیم بھی شرکت کرے گی،نگران وزیر خزانہ نے دیگر وزرا اور ڈویژن کے حکام کو مذاکرات میں مکمل تیاری کی ہدایت کر دی۔
وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف مشن کے ساتھ آج سے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ قرض پروگرام کے تحت اقتصادی جائزہ ہو گا،آئی ایم ایف مشن کےساتھ معاشی ٹیم کا تعارفی سیشن 9 بجےوزارت خزانہ میں ہوگا،آئی ایم ایف مشن کو ابتدائی طور پر اہداف پر عملدرآمد رپورٹ پیش کی جائے گی۔