پی ٹی آئی دور میں سیلاب اور کورونا سے شروع ہونیوالا مالی بحران اپنی بلندیوں کو چھو گیا ہے جس کے تحت پاکستان ریلوے ایف بی آر ، بجلی کمپنیوں اور پی ایس او سے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگیوں میں 26 ارب 37 کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ ریلوے مختلف ادائیگیوں میں چھبیس ارب سینتیس کروڑ روپے ڈیفالٹ کرگیا ۔ سماء کو موصول وزارت خزانہ کو جمع کرائی گئی دستاویزات کے مطابق محکمہ پنشنرز کی گریجوایٹی سمیت بقایا جات میں نو ارب سے زائد، فوت شدہ ملازمین کی ادائیگی میں آٹھ ارب اور پی ایس او کو ادائیگیوں کی مد میں ایک ارب اکیس کروڑ کا نادہندہ نکلا ۔
موصولہ دستاویزات کے مطابق پاکستان ریلویز نے لیسکوسمیت بجلی کمپنیوں کو75کروڑ53لاکھ روپے،ایف بی آر کو30 کروڑ80لاکھ،ٹھیکیداروں کو92کروڑ دینےہیں۔
دستاویزات کے مطابق پاکستان ریلویز جی پی فنڈفائنل ادائیگیوں میں80کروڑ10لاکھ کی نادہند ہ ہے جبکہ محکمہ دیگرادائیگیوں میں بھی91کروڑ23لاکھ روپےکا ڈیفالٹ ہوگیا۔