کل سے یکم مئی تک ملک میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 7 ڈگری سینٹی زیادہ رہنے کا خدشہ جبکہ 30 اپریل سے یکم مئی تک اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا میں بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویوو الرٹ جاری کردیا۔ کل سے یکم مئی تک سندھ۔ جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں درجہ حرارت معمول سے پانچ سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہے گا جبکہ 27 سے 30 اپریل کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں درجہ حرارت چار سے 6 ڈگری زیادہ ہونے کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 30 اپریل سے بارش برسانے والی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔ 30 اپریل سے یکم مئی تک اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ بارش اور ژالہ باری سےگاڑیاں اور سولر پینل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق یکم مئی کو ملک میں ایک اور ہیٹ ویوو کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ شہری گرمی اور دھوپ میں نکلنے سے اجتناب کریں اور پانی زیادہ پئیں۔