بلوچستان کے دیہی علاقے امیری میں کبوتو کے مقام پر سڑک کنارے نصب ایک امپرووائزڈ ایکسپلوسیو ڈیوائس (آئی ای ڈی) کے دھماکے کے نتیجے میں 2 خواتین اور بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 5 شدید زخمی ہو گئے۔
لیویز حکام کے مطابق دھماکے سے ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
لیویز ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ امیری کے قریب کبوتو روڈ پر پیش آیا جہاں دھماکہ خیز مواد سڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا۔
دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ گاڑی کے پرخچے اڑ گئے اور قریبی علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
دھماکے کے فوراً بعد لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔
تمام زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔