پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مثبت آغاز ہوگیا۔
اسٹاک مارکیٹ میں کاربار کے آغاز پر 101 پوائنٹس کی تیزی سے شروع ہونے والا ہنڈریڈ انڈیکس 750 سے زائد تک پہنچ گیا ہے۔ ہنڈریڈ انڈیکس 1لاکھ 15 ہزار 780سے زائد پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
گزشتہ روز اسٹاک ایکسچینج میں2200 پوائنٹس کی مندی رہی، مارکیٹ ذرائع کے مطابق سرکلر ڈیٹ کی خبر کسی بھی وقت آ سکتی ہے۔ سرکلرڈیٹ کی ادائیگیوں سےمارکیٹ پوری قوت سےواپس آئے گی۔
اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق رول اوورویک کا آج آخری دن ہے،مارکیٹ میں رزلٹ سیزن بھی جاری ہے، پاک بھارت ٹینشن کو لیکرسرمایہ کار محتاط رہ سکتے ہیں۔