مقبوضہ کشمیر کی عوام نے نریندر مودی کے پہلگام فالس فلیگ آپریشن اور بھارتی میڈیا کے جھوٹے پراپیگنڈے کو مسترد کو کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کشمیری عوام مودی سرکار کیخلاف سڑکوں پر نکل آئی اور شدید نعرے بازی کی گئی ۔ شہریوں کا کہناتھا کہ مودی سرکار خود ہی دہشتگرد حملے کرواتی ہے، آئے دن فوجیوں اور سویلینز کا مارا جانا ہماری برداشت سے باہر ہے۔
مقبوضہ کشمیر کی عوام کی جانب سے مودی سرکار کیخلاف شدید نعرے بازی کی ۔ شہریوں کی جانب سے امیت شاہ مردہ باد ، نریندر مودی مردہ باد کے نعرے لگائے گئے۔