بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل میں وکلاء سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنےآگئی، بانی پی ٹی آئی نے شیرافضل مروت کے بیانات پرسخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وقاص اکرم کو الزامات کا دوٹوک جواب دینے کی ہدایت کردی اور کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ شیرافضل مروت کو پی ٹی آئی میں پلانٹ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے مائنز اینڈ منرلز بل پر تحفظات کا اظہار کیا اور علی امین گنڈاپور کو مائنز اینڈ منرلز بل پر ملاقات کیلئے بلایا ہے،بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر گوہر علی خان کے معذرت خواہانہ رویئے پر ان کو سخت پیغام بھجوایا، بانی پی ٹی آئی نےپارٹی قیادت کو تمام اختلافات ختم کرنے کا پیغام بھیجا۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا حکومت نے افغانستان کے ساتھ بات چیت میں بہت دیر کر دی ہے۔ بانی کی قانون کی عملداری نہ ہونے پر سلمان اکرم راجہ کو چیف جسٹس کو خط لکھنےکی ہدایت کر دی اور کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے ہر بار رابطہ پر اعتراض کرنا مناسب نہیں ہے ، سابق وزیراعظم نے کہا ہم ملک اور عوام کے مفاد میں سب کو ساتھ لےکر چلنا چاہتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نےتحریک انصاف کے 25 اپریل کویوم تاسیس کیلئےخصوصی ہدایت جاری کیں