چین کی سرمایہ کارکمپنیوں کو پنجاب میں سہولت فراہم کرنے کے لئے چائنا بزنس پارک کےقیام کا فیصلہ کرلیاگیا۔چائنا بزنس پارک کے قیام کے لئے محکمہ اوقاف کی وقف اراضی کی لیزپر فراہمی کیلئے صوبائی کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔
یہ فیصلہ صوبائی وزیر صنعت و تجارت واوقاف چوہدری شافع حسین سے چائنیزبزنس کونسل پاکستان کے وفد کی ملاقات میں کیا گیا۔وفد کی قیادت چائنیزبزنس کونسل کے ایگزیکٹو چئیرمن چن کیانگ جیانگ کررہے تھے ۔ چئیرمین چائنیزبزنس کونسل چائنا بزنس پارک میں چین کی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کی دعوت دی جائے گی چین کی شو میکنگ،آرٹیفیشل انٹیلیجنس ،الیکٹرک وہیکلز،ٹیکنالوجیز اوردیگر شعبوں سے وابستہ کمپنیاں سرمایہ کاری کے لئے تیار ہیں ،چیئرمین چائنیزبزنس کونسل چائنا بزنس پارک کے قیام کے لئے محکمہ اوقاف کی وقف اراضی کی لیز پرفراہمی کیلئے صوبائی کابینہ سےمنظوری لی جائے گی ۔صوبائی وزیرصنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نےکہا کہ چائنیز بزنس کونسل بزنس پارک کے قیام اورسرمایہ کاری کے حوالے سے مکمل پلان دے،انہوں نے کہا کہ چائنیز بزنس کونسل پنجاب کے سپیشل اکنامک زونزمیں بھی بزنس پارک بناسکتی ہے۔