لاہور کے تھانے میں ٹک ٹاک بنانے پر 7 افراد کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
لاہور کے تھانہ مانگا منڈی میں ٹک ٹاک بنانے پر 7 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، جس میں پیکا ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے تھانہ مانگامنڈی میں ٹک ٹاک بناکر سائبر بلنگ کی، وڈیو بنانے والوں کی شناخت کرلی، جلد گرفتار کرلیں گے۔
پولیس نے مزید کہا کہ ٹک ٹاک ویڈیو کا بیک گراؤنڈ میوزک بدمعاشی کلچر کی عکاسی کرتا ہے، ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔