ملک بھر میں بھر میں آج سے انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہو گیا۔ مہم کے دوران ساڑھے 4 کروڑ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔
پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق آج سے شروع ہونے والی قومی مہم 27 اپریل تک جاری رہے گی اور اس دوران ساڑھے 4 کروڑ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔
پولیو مہم میں 4 لاکھ سے زائد مرد اور خواتین ورکرز خدمات انجام دیں گی، نیشنل ای او سی کے مطابق والدین پولیو ورکرز کے لئے گھر کے دروازے کھولیں، مسلسل مہمات سے وائرس کی موجودگی میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔
پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق ویکسین کی ہر اضافی خوراک بچوں کا مدافعتی نظام مزید مضبوط بناتی ہے۔
دوسری جانب شمالی وزیرستان میں ہونے والے 5روزہ انسداد پولیو مہم کرفیو کے باعث موخر کردی گئی۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر کلیم اللہ کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو مہم کیلئے سکیورٹی اور تمام تر انتظامات مکمل ہیں، ضلع بھر میں پولیو مہم کل 22 اپریل سے شروع کی جائے گی۔