مسابقتی کمیشن نے پی آئی اے سے 2009 میں کیا گیا یک کروڑ کا جرمانہ 16 سال بعد ریکور کر لیا ، جرمانہ پی آئی اے کے بینک اکاوئنٹ منجمد کرنے کے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے ریکور کیا گیا۔
ترجمان کمیٹیشن کمیشن کے مطابق پی آئی اے سے ایک کروڑ روپے کا جرمانہ ریکور کر لیا ہے ،جرمانہ پی آئی اے کے بینک اکاوئنٹ منجمد کرنے کے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے ریکور کیا گیا۔کمپٹیشن کمیشن نے پی آئی اے پر 2009 میں ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا تھا، جرمانہ 2008 میں حج کرایوں میں 80 فیصد اضافہ کرنے پر کیا گیا تھا۔
پی آئی اے نے کمپٹیشن کمیشن کے آرڈر کے خلاف عدالت سے اسٹے لیا ہوا تھا۔سی سی پی کے مطابق سپریم کورٹ نے معاملہ کمپٹیشن ایپلیٹ ٹریبونل کو بھجوا دیا۔کمپٹیشن ایپلیٹ ٹریبونل نے پی آئی اے کے وکیل کی مسلسل عدم پیروی پر اپیل خارج کر دی۔ترجمان کمیٹیشن کمیشن کے مطابق اپیل خارج ہونے پر کمپٹیشن کمیشن نے پی آئی اے سے جرمانہ ریکور کیا۔