ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ اور گداگری کی روک تھام کیلئے ملک بھر کے تمام انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے ملک بھر کے تمام انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے، آمد و روانگی کاؤنٹرز کی نگرانی کیلئے کیمرے نصب کیے جائیں گے۔
ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز کے افسران تمام کام کی نگرانی کریں گے، ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز کی ہدایت پر ایئرپورٹ پر سب کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔
ایف آئی اے کا یہ اقدام سیکیورٹی نظام کو جدید بنانے کی جاری کوششوں کا حصہ ہے، جس کے ذریعے انسانی اسمگنگ اور گداگری کی روک تھام ممکن ہوسکے گی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن آمنہ بیگ کی جانب سے سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔