وزیراعظم شہباز شریف نے رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں آئی ٹی برآمدات میں اضافےکا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا آئی ٹی برآمدات دو ارب بیاسی کروڑ اسی لاکھ ڈالر کی تاریخی سطح پر پہنچ چکی ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سہولیات کی بروقت فراہمی سے آئی ٹی شعبے کی برآمدات میں تئیس فیصد اضافہ ہوا۔ آئی ٹی برآمدات دو ارب بیاسی کروٹ اٹھائیس لاکھ ڈالر کی پر پہنچ چکی ہیں۔ یہ تاریخی اضافہ حکومتی ٹیم کی انتھک محنت کی وجہ سے ممکن ہوا۔
وزیراعظم نے کہا کہ شعبہ آئی ٹی کی ترقی اور برآمدات میں اضافے کیلئے پیشہ ورانہ تربیت پر مبنی اقدامات کر رہے ہیں۔ آئی ٹی شعبے کے انٹر پرونیوز کا حکومتی پالیسیوں سے مستفید ہو کر روایتی مارکیٹوں کے ساتھ ساتھ نئی مارکیٹوں میں خدمات فراہم کرنا خوش آئند ہے۔ حکومت آئی ٹی برآمدات اور بیرون ملک آئی ٹی شعبے میں خدمات فراہمی کے لیے پاکستانی ماہرین کی تعداد میں اضافے کے لیے کوشاں ہے۔