الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) نے آل پاکستان مسلم لیگ ( اے پی ایم ایل ) کو سیاسی جماعتوں کی فہرست سے نکال دیا۔
آل پاکستان مسلم لیگ کی بنیاد سابق صدر جنرل ( ر ) پرویز مشرف نے 2010 میں رکھی تھی جس کا مرکزی سیکرٹریٹ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے اے پی ایم ایل کو سیاسی جماعتوں کی فہرست سے نکالنے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق آل پاکستان مسلم لیگ کو سیاسی جماعتوں کی فہرست سے ڈی لسٹ کر دیا گیا ہے۔