سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کی درخواست دیدی، اوگرا کی سماعت کے دوران صارفین نے مخالفت کردی۔
سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس قیمتوں میں اضافے کی عوامی سماعت چیئرمین اوگرا مسررو خان نے کی۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی نے ایک بار پھر گیس کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کردیا۔
اوگرا میں سوئی ناردرن گیس کمپنی کی 735 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست پر بھی سماعت ہوئی، عوامی سماعت سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ہیڈ آفس میں منعقد کی گئی۔
ایس این جی پی ایل نے کہا کہ آر ایل این جی گھریلو کنکشن فوری طور پر کھولے جائیں، گیس کنکشن کی بندش سے ریونیو میں کمی ہورہی ہے، گیس کی قیمت میں اضافے کی بھی اجازت دی جائے۔
سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ اخراجات اور توسیعی منصوبے پورے کئے جائیں۔
صارفین نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے سے پہلے ہی عوام پریشان ہیں، متعدد کمرشل صارفین پہلے ہی سوئی گیس کنکشن منقطع کراچکے ہیں۔
صارفین نے ہوٹل اور ٹیکسٹائل سمیت دیگر کیلئے گیس قیمتیں بڑھانے کی مخالفت کردی۔