ایک ہفتے میں بینکوں میں کھاتے داروں کے رکھے ڈالر ڈیپازٹس میں 3 کروڑ 63 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق فارن کرنسی اکاؤنٹس میں رکھے ڈیپازٹس 5 ارب 8کروڑ 96 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں اور اسٹیٹ بینک کے پاس سرکاری ڈالر ذخائر کا مالی حجم 10 ارب 57 کروڑ 24 لاکھ ڈالر رہ گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق سرکاری ڈالر ذخائر صرف دو ماہ کی درآمدات کے برابر ہیں اور یہ کم از کم 3 ماہ کی درآمدات کے برابر ہونا چاہئیں۔
اعدادو شمار کے مطابق مجموعی زرمبادلہ ذخائر کا مالی حجم 9 کروڑ ڈالر کم ہو کر 15 ارب 66 کروڑ 20 لاکھ ڈالر پر آ گیا ہے۔