سیمنٹ کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 14 فیصد جبکہ برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 84 فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی ہے۔
آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے اکتوبر تک کی مدت میں ملک میں 15.77 ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کیمقابلہ میں 14 فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 13.87 ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔کوالٹی کے لحاظ سے سیمنٹ کی کم سے کم قیمت 11 سو روپے ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ قیمت 1190 ہے۔
جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سیمنٹ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 84 فیصد کی نمایاں نمو ہوئی ہے۔ جولائی سے اکتوبر تک کی مدت میں 2.54 ملین ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈکی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1.38 ملین ٹن تھی۔