وفاقی وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا رواں ہفتے ایک روزہ دورے پر افغانستان جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار رواں ہفتے ایک روزہ دورے پر کابل جائیں گے اور وزارت خارجہ کا منصب سنبھالنے کے بعد انکا پہلا دورہ افغانستان ہوگا۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیر خارجہ 19 اپریل بروز ہفتہ ایک روزہ دورے پر افغانستان جائیں گے۔
نائب وزیراعظم اپنے دورے میں افغان ہم منصب سے باقاعدہ مذاکرات کریں گے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ سرحد پار دہشتگردی، بارڈر منیجمنٹ مسائل او مہاجرین کی واپسی سمیت مختلف امور پر بات چیت ہوگی۔