نجکاری کمیشن بورڈ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن ( پی آئی اے ) کی نجکاری کیلئے متوقع بولی دہندگان کے انتخاب کے طریقہ کار کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم کے مشیر نجکاری محمد علی کی زیر صدارت نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں متوقع بولی دہندگان کے انتخاب کے طریقہ کار کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی ایئرلائن کے 51 فیصد سے 100 فیصد تک شیئرز فروخت کئے جائیں گے۔
نجکاری کیلئے اظہار دلچسپی کی درخواستیں اگلے ہفتے طلب کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
پی آئی اے کی نجکاری کے امور طے کرنے کیلئے نجکاری بورڈ کا اجلاس کل بھی جاری رہے گا۔