لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں ضمانتوں کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں ہونے کے باعث کاروائی 23 اپریل تک ملتوی کردی۔
بانی پی ٹی آئی نے جناح ہاؤس سمیت جلاؤ گھیراؤ کے آٹھ مقدمات میں ضمانتوں کیلئے رجوع کر رکھا ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل دلائل مکمل کرچکے ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہبازعلی رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
دوران سماعت اسپیشل پراسکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ مقدمات کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں ہے جس پر عدالت نے پراسکیوشن کو مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے ہدایت کرتے ہوئے سماعت 23 اپریل تک ملتوی کردی۔