وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ عمران خان پاکستان کی خاطر مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ بانی پی ٹی آئی سے نظام کوخطرہ ہے،اس لیے جیل میں ہیں۔
لاہور میں لاہور ہائیکورٹ بار سے خطاب میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پاکستان کی خاطر مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ اُن کا مقصد اقتدار کا حصول نہیں ۔ وہ قوم کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے نظام کو خطرہ ہے۔ اس لیے وہ جیل میں ہیں ۔ ملک ڈنڈے کے زور پر نہیں چلایا جا سکتا ۔ پاکستان پرحکومتیں مسلط کی گئیں۔ جس سے ملک تباہ ہوا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ملک میں آئین اورقانون کی بالادستی چاہتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں پاکستان کیلئے مذاکرات کیلئے تیار ہوں، عوام کی آواز جن کے کانوں میں نہیں جارہی،وہ عوام کے خیرخواہ نہیں۔ ہم نےبطورسیاسی جماعت تحریک چلائی، جلسوں کی اجازت نہیں دی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی ہماری،ہمارے بچوں اور قوم کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہم جیت کےقریب،بانی پی ٹی آئی ہمارے درمیان ہوں گے، بانی پی ٹی آئی چاہتےہیں پاکستان میں آئین کی حکمرانی ہو۔