نواب شاہ میں جنسی ہراسگی کاشکارگیارہویں جماعت کی طالبہ رابعہ اعظم کی استدعا پروومن پولیس اسٹیشن میں پانچ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا
نواب شاہ کی رہائشی گیارہویں جماعت کی طالبہ رابعہ اعظم کوجنسی طورپرہراساں کرنےاوراس کی تصاویروائرل کرنےکا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ صوبائی وزیر وومین ڈویلپمنٹ شاہینہ شیرعلی اورڈی آئی جی شہید بینظیرآباد کے نوٹس پروومین تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ، ایس ایچ اوارم رند نےسماء کو بتایا کہ اس کیس میں تین ملزمان اختر پرویز۔
محمد عمران اوربلال کوگرفتارکرلیاگیاجبکہ دوملزمان شعبان عرف منا محسن عرف ارمانی فرارہیں جن کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے ملزمان کو جلد گرفتارکرلیا جائیگا۔